بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا بوسہ لینے سے وضو کا حکم


سوال

کیا بیوی کو  بوسہ دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

بیوی کا بوسہ لینے یا اسے بوسہ دینے سے اگر شرم گاہ سے مذی وغیرہ نہ نکلے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا،  ایک روایت میں آتا ہے حضرت عروہ بن زبیر  ؓ  حضرت عائشہ   ؓ   سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیا، پھر نماز کے  لیے تشریف لے گئے اور وضو نہ کیا۔ (عروہ  جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے ہیں، کہتے ہیں) میں نے کہا: وہ آپ ہی ہوں گی؟ تو وہ مسکرا دیں ۔

سنن ابن ماجه (1/ 168):
"عن عروة بن الزبير، عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم: «قبّل بعض نسائه، ثم خرج إلى الصلاة، ولم يتوضأ». قلت: ما هي إلا أنت! «فضحكت»". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں