بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے ازدواجی تعلق کتنے دن بعد قائم کرنا چاہیے؟


سوال

بیوی سے ہم بستری کتنے دن بعد کرنی چاہیے؟

جواب

نکاح کے بعد زندگی میں ایک بار شوہر پر بیوی سے ہمبستری کرنا قضاءً  واجب ہے، اور اس کے بعد دیانۃً واجب ہوتی ہے اور شرعاً اس کی کوئی تحدید نہیں ہے، یہ قوت، صحت، بیوی کے تحمل اور دیگر حالات پر موقوف ہے، البتہ عورت کی رضامندی کے بغیر چار ماہ کی تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 202):
"ويسقط حقها بمرة ويجب ديانةً أحيانًا ولايبلغ الإيلاء إلا برضاها، ويؤمر المتعبد بصحبتها أحيانًا، وقدره الطحاوي بيوم وليلة من كل أربع لحرة وسبع لأمة. ولو تضررت من كثرة جماعه لم تجز الزيادة على قدر طاقتها، والرأي في تعيين المقدار للقاضي بما يظن طاقتها، نهر بحثاً".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200912

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں