بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی اور بچہ کے بیمار ہونے کی صورت میں تبلیغی جماعت میں جانے کا حکم


سوال

میرےبڑےبہنوئی جوکہ جما عت میں سات مہینے کے لیے جانا چاہتے ہیں حال آں کہ ان کابچہ بھی بیمار ہے اور گھر بھی زیرِ تعمیر ہے، میری بہن بھی بہت بیمار رہتی ہے، اُن کے اُوپر بھوت سوار ہے جس کی وجہ سے دونوں میں بہت شدید لڑائی بھی ہوتی رہتی ہے، آپ حضرات قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں!

جواب

تبلیغی جماعت میں جانا بہت اچھی بات اور نیکی کا کام ہے، لیکن بیوی ، بچوں اور دیگر اہلِ حقوق کے حقوق کی ادائیگی انتہائی ضروری ہے، تبلیغی جماعت کے بزرگوں اور اکابرین کی ہدایات بھی یہی ہیں کہ تبلیغی سفر میں جانے سے پہلے اپنے گھر والوں کے تمام حقوق کا انتظام کر کے اور گھر والوں کو راضی کر کے ہی آدمی کو تبلیغی سفر میں جانا چاہیے، لہٰذا آپ کے بہنوئی کو چاہیے کہ اپنے حالات تبلیغی جماعت کے اکابر علماء و مشائخ کے علم میں لاکر، اہلِ حقوق کے حقوق کی ادائیگی کی ترتیب بناکر اکابر کے مشورہ سے ہی کوئی قدم اٹھائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں