بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم


سوال

والد کا انتقال ہوچکا ہے ،انہوں نےزمین 1382فٹ چھوڑی ہے ،ورثاء میں دو بیٹیاں ، ایک بیٹا اور ایک بیوہ ہے۔تقسیم مطلوب ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں والد مرحوم کے کل ترکہ کو 32حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے 4حصے مرحوم کی بیوہ کو ،14 حصے مرحوم کے بیٹے کو اور 7.7حصے ہر ایک بیٹی کو  دیے جائیں گے۔ یعنی فی صد کے اعتبار سے 12.5% بیوہ کو، 21.87% ہر ایک بیٹی کو اور 43.75% بیٹے کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں