بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں زکات کٹوتی سے بچنے کے لیے فارم Cz-50 بھرنا


سوال

میں حنفی مسلک کا حامل ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ بینک میں زکات کٹوتی سے بچنے کے لیے فارم  Cz-50  بھر سکتا ہوں؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق بینکس یکم رمضان کو صرف سیونگ اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹ سے زکات کاٹتے ہیں، جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جاتی، لہذا بینک میں اگر اکاؤنٹ کھلوانا ہو تو صرف کرنٹ اکاؤنٹ کی اجازت ہے، سیونگ اکاؤنٹ میں چوں کہ سود ملتا ہے اس وجہ سے سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا شرعاً جائز نہیں، لہذا CZ 50 فارم بھرنے کے بجائے اپنی تمام رقم کرنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کرکے سیونگ اکاؤنٹ بند کروادیں، زکات کٹوتی سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو غیر مسلم ظاہر کرنے میں ایمان جانے کا خطرہ ہے، اور یہ شرعاً جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں