بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں Management Trainee Officer کی ملازمت


سوال

  کیا بینک  کی Management Trainee Officer  کی جاب (ملازمت) کرنا جائز ہے،  جیسے آج کل ان کی نوکریاں آ رہی ہیں؟

جواب

بینک کا مدار سودی نظام پر ہے، اور  سود کا لینا دینا، لکھنا اور اس میں گواہ بننا سب ناجائز  اور حرام ہے، اور بینک  ملازم سود لینے، دینے  یا لکھنے کے کام میں مصروف ہوتے ہیں  یا کم سے کم ان کاموں میں معاون ہوتے ہیں اور یہ سب ناجائز و حرام ہیں۔

لہذا بینک میں ملازمت کرنا جائز نہیں ہے اور اس کی آمدنی بھی حرام ہے. آپ  بینک کے علاوہ  کسی اور جگہ  جائز ملازمت تلاش کریں ، اور سود کی گندگی سے اپنے  آپ  کو محفوظ رکھیں ، کیوں کہ حرام  کے مقابلے میں حلال  مال  تھوڑا   ہی کیوں  نہ ہو  اس میں  سکون اور برکت   ہوتی ہے،  جب کہ حرام مال خواہ  کتنا ہی زیادہ  ہو اس  میں بے برکتی، تباہی اور بربادی ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200192

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں