بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک ملازم کے بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اس سے فیس کی رقم لینے کا حکم


سوال

میری بیوی آٹھویں سے دسویں کلاس تک کے لڑکوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں،ان لڑکوں میں سے دولڑکوں کے والدبینک میں ملازم ہیں،بینک میں وہ I.Tڈیپارٹمنٹ میں ہوتے ہیں،اب ان بچوں کی ٹیوشن فیس لینے کا کیاحکم ہے؟

دوسری بات یہ ہے کہ چوں کہ ٹیوشن پڑھنے والے  لڑکے میری بیوی کے غیرمحرم ہیں کیااس وجہ سے بھی فیس میں کوئی قباحت ہوگی یانہیں؟

جواب

۱۔اس صورت میں فیس لینا جائز ہے۔

۲۔کسی خاتون کا بے پردہ کسی بالغ لڑکے کو ٹیوشن پڑھانا یا تنہائی میں رہناناجائز ہے؛اس بنا پرٹیوشن کی فیس میں کراہت ہوسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں