بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک ملازم سے رشتہ کرنا


سوال

کیا بنک ملازم سےرشتہ کرناجائزہے؟

جواب

نکاح صحیح ہونے کی شرائط میں سے یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی مسلمان ہوں اور ایک ہی مجلس میں گواہوں کی موجودگی میں خود یا ان کے وکیل ایجاب و قبول کریں، پس صورتِ مسئولہ میں بینک ملازم سے نکاح کا رشتہ استوار کرنا فی نفسہ جائز ہے؛ البتہ  بینک ملازم کی کمائی حلال نہ ہونے کی وجہ سے مناسب نہیں، تاہم اگر کوئی اور رشتہ دست یاب نہیں ہے اور لڑکی کی عمر گزرتی جارہی ہے تو رشتہ کرلیا جائے اور بینک ملازم کو چاہیےے کہ حلال طیب نوکری کی تلاش شروع  کردے اور جیسے ہی کوئی حلال نوکری مل جائے فوراً اسے اختیار کرلے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں