بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک سے پنشن لینا


سوال

میں ایک سرکاری بینک زرعی ترقیاتی بینک سے ریٹایئر ہو رہا ہوں، میرا بینک سے پنشن لینا کیساہے؟ یہاں یہ بات بتادوں کہ میرا کوئی بھی آمدن کا اورذریعہ نہیں ہے!

جواب

بینک کی نوکری جائز نہیں، اس لیے اس کی تنخواہ اور پنشن بھی جائز نہیں ہے۔ اگر آپ کا کوئی حلال ذریعۂ آمدن نہیں ہے تو اللہ سے مدد مانگتے ہوئے حلال روزگار کی سنجیدہ کوشش کیجیے، اور جیسے ہی قدرِ کفاف حلال آمدن کا ذریعہ مل جائے اسی پر اکتفا کیجیے، اور اللہ تعالیٰ سے مدد اور برکت مانگتے رہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں