بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بینظیر انکم سپورٹ، کیش ان اور کیش آوٹ پر دکاندار کا کمیشن


سوال

میری ایزی پیسہ شاپ ہے، کیا بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکالنے کے چارجز لینا جائز ہے؟  کمپنی ہمیں 5000یا 10000  روپے  نکالنے پر 12 دیتی ہے اور کچھ دکان دار 50 یا 100 لیتے ہیں،  کیا یہ درست ہے؟  اور اسی طرح موبائل اکاؤنٹ میں بھی کیش ان یا کیش آوٹ کرنے سے 1000 پر 5یا10 روپے لیتے ہیں۔

جواب

واضح رہے کہ جو دکان دار  کسی کمپنی کی طرف سے اپنے گاہک کو دی جانے والی سروس میں کمپنی کے نمائندہ کی حیثیت سے کام کر رہا ہو تو  اس کے لیے کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ کمیشن لینا جائز ہے؛ کیوں کہ  وہ اپنے عمل کے بدلہ میں معاوضہ لے رہا ہے،  البتہ کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ کمیشن سے زائد پیسے گاہک سے وصول کرنا اس کے لیے ناجائز ہے۔  مذکورہ تفصیل کے بعد آپ کے سوال کا جواب یہ ہے:

’’بینظیر انکم سپورٹ‘‘ کے پیسے نکالنے پر کسی بھی دکان دار کے لیے کمپنی کی طرف سے طے شدہ کمیشن (مثلاً 5000 یا 10000 روپے نکالنے پر 12 روپے)لینا جائز ہے اور اس سے زائد (مثلاً 12 روپے کی جگہ 50 روپے یا 100 روپے)لینا ناجائز ہے۔  یہی حکم کیش ان اور کیش آوٹ کی سروس کا بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں