بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی وجہ سے ٹخنے چھپانا


سوال

پائنچے ٹخنوں سے اوپر کرنا واجب ہے، لیکن کیا عذر کی وجہ سے گنجائش ہے کہ نیچے کیے جائیں؟ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے میری ٹانگ بہت زیادہ سوجی ہوئی ہے، اور دیکھنے میں بھی عجیب لگتی ہے، کیا اس عذر کی وجہ سے میں پائنچے نیچے کرسکتا ہوں؟

جواب

ٹخنے چھپانااحادیثِ مبارکہ کی رو سے سخت گناہ ہے،اور یہ حکم عام ہے، چاہے نماز کی حالت میں ہویانماز کے علاوہ ،اور چاہے اس سے مقصود تکبر ہو یاتکبر نہ ہو، بہر صورت شلوار ٹخنوں سے نیچے کرنادرست نہیں۔ لہٰذا اگر آپ کو ٹخنے کھلے رکھنے سے کوئی تکلیف نہیں ہے تو صرف ٹانگ کی سوجن کی وجہ سے آپ کے لیے ٹخنے ڈھانپنا درست نہیں ہے، ٹانگ کی بدنمائی کو چھپانے کے لیے آپ موزے استعمال کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201629

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں