بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی وجہ سے روزہ توڑدینے کی صورت میں قضا کا حکم


سوال

روزہ رکھ کر اگر بیماری کی وجہ سے روزہ توڑ دیں تو اس کا فدیہ دینا ہوگا یا قضا روزہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب

سخت بیماری کی وجہ سے یاغالب گمان یا علامات یا تجربہ سے  یا کسی مسلمان طبیب کے کہنے سے  بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ معلوم ہو  اور روزہ افطار کرلیا جائے تو  صرف ایک روزے کی قضا رکھنا لازم ہوگا، کفارہ  یا فدیہ لازم نہیں ہوگا۔

"أو مریض خاف الزیادة لمرضه … بغلبة الظن بأمارة أو تجربة أو بإخبار طبیب حاذق مسلم مستور … وقضوا لزوماً ما قدروا". (شامی 2/422) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں