بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیماری کی وجہ سے روزہ توڑا اور پھر ہم بستری کرلی


سوال

ایک آدمی کو روزہ میں ہیضہ ہوگیا ڈاکٹر نے روزہ تڑوادیا ڈرپ لگائی، او آر ایس پلایا  دوائیوں سے طبیعت ٹھیک ہوگئی، پھر اسی دن ایک بجے اس آدمی نے ہم بستری کرلی، کیااب کفارہ آئے گا؟

جواب

اس آدمی پرتو کفارہ نہیں آئے گا، البتہ اگر رمضان کے مہینے میں بیوی کا روزہ تھااور ہم بستری اس کی رضامندی سے کی تو بیوی پر بطورِ کفارہ ساٹھ دن کےمسلسل روزے رکھنا لازم ہوگا،صرف ماہواری کے ایام میں نہ رکھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں