بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیسویں روزے کو مغرب کی نماز کے بعد مسنون اعتکاف میں بیٹھنا


سوال

اعتکاف میں اگر بیسویں روزے  کی نماز مغرب کے بعد بیٹھا جائے، افطاری گھر میں کر کے نماز کے لیے  جائے پھر وہاں اعتکاف کا ارادہ ہو،  کیا بیٹھا جا سکتا ہے؟

جواب

سنت اعتکاف کا وقت رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو سورج غروب ہوتے ہی شروع ہوجاتا ہے، اس لیے معتکف کو سورج غروب ہونے سے پہلے نیت کرکے اعتکاف کی جگہ میں داخل ہونا ضروری ہے،   اگر بیسویں تاریخ کو  مغرب کی نماز کے بعد اعتکاف شروع کیا  تو یہ مسنون اعتکاف نہیں ہوگا، بلکہ نفلی اعتکاف ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں