بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلاء میں دل میں بسم اللہ پڑھنا


سوال

میں نے سنا تھا  کہ اللہ تعالی کا نام بیت الخلا میں نہیں لینا چاہیے،  میں نے غسل کرتے ہوئے دل ہی دل میں ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ لی، جب کہ بیت الخلا بھی ساتھ ہے تو اس پر گناہ ہوگا ? 

جواب

اگر  آپ نے غسل کے دوران دل میں ’’بسم اللہ‘‘  پڑھ لی تھی زبان سے تلفظ اور آواز نہیں نکلی تو اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں، بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بیت الخلا میں داخل ہونے سے پہلے دعا پڑھنا بھول جائے اور بیت الخلا کے اندر یاد آئے تو زبان سے تلفظ کیے بغیر دل ہی دل میں دعا پڑھ لے۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 51):
" قوله: "ولهذا يستعيذ" أي لأجل حضور الشيطان قال في المصباح: استعذت بالله وعدت به معاذًا وعياذًا اعتصمت وتحصلت وتحصنت واستجرت به والتجأت إليه اهـ قوله: "قبل دخوله" الأولى التفصيل، وهو إن كان المكان معدًا لذلك يقول قبل الدخول، وإن كان غير معد له كالصحراء ففي أوان الشروع كتشمه الثياب مثلًا قبل كشف العورة، وإن نسي ذلك أتى به في نفسه لا بلسانه".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200322

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں