بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلا میں مکمل برہنہ حالت میں قضائے حاجت کرنے کا حکم


سوال

بیت الخلاء میں مکمل ننگا ہوکر پیشاب یا پاخانہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

شرعا ضرورت کے علاوہ دیگر مواقع میں ستر چھپانا فرضِ عین ہے، اور ضرورت کےموقع پر بقدرِ ضرورت ستر کھولنا جائز ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے موقع پر زمین کے قریب ہوکر ہی کپڑا اٹھاتے تھے.(سننِ ترمذی) یعنی کھڑے کھڑے بھی کپڑا نہیں اٹھاتے تھے، لہذا بیت الخلاء میں بھی مکمل برہنہ ہوکر قضائے حاجت کرنے سے احتراز کرنا چاہیے، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143801200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں