بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کو زکاۃ و صدقات دینا


سوال

کیا میں اپنی بہن کو صدقہ یا زکاۃ دے سکتا ہوں؟

جواب

اگر آپ کی بہن مستحقِ زکاۃ ہے تو اسے آپ زکاۃ دے سکتے ہیں، مستحق زکاۃ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کےپاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت یا اس مالیت کا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد کسی قسم کا ما ل  موجود نہ ہو اوروہ سید  نہ ہوں ۔

البتہ صدقاتِ نافلہ بہن کو بہر صورت دینا جائز ہے، چاہے وہ مستحق ہو یا نہ ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں