بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کا زیور لوٹانا


سوال

دو سال پہلے میں نے اپنی بہن کا زیور بیچا تھا، جس کا وزن پونے 2 تولہ تھا اور اس کی قیمت 67 ہزار ملی تھی۔ اب میں اپنی بہن کا زیور واپس دینا چاہتا ہوں تو اب کس طرح اس کی ادائیگی کروں؟

جواب

آپ نے بہن سے "پونے 2 تولہ" سونا لیا تھا اور اب آپ اس کا زیور واپس کرنا چاہتے ہیں تو  آپ اپنی بہن کو "پونے 2 تولہ" سونا لوٹا دیں، چاہے سونے کے ریٹ بڑھ ہی کیوں نہ گئے ہوں۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (7 / 396):
"حكم القرض فهو ثبوت الملك للمستقرض في المقرض للحال، وثبوت مثله في ذمة المستقرض للمقرض للحال".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200429

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں