بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن اور بھائی کا اکیلے ایک کمرے میں بیٹھنے کا حکم


سوال

کیا بہن بھائی اکیلے ایک کمرے میں بیٹھ سکتے ہیں، جب کہ وہاں اور کوئی بھی نہ ہو کیا،  شریعت کے مطابق یہ ٹھیک ہے؟

جواب

بہن اور بھائی چوں کہ آپس میں ایک دوسرے کے لیے محرم ہیں؛ اس لیے عام حالات میں بہن اور بھائی کے ایک کمرے میں اکیلے بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ قرائن کی بنیاد پر اگر کسی جگہ فتنہ کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں دونوں کا تنہائی میں اکیلے بیٹھنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200121

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں