بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بکنگ کے لیے دی گئی رقم پر نفع لینا


سوال

ایک کمپنی   موٹر  سائیکل  بک کرتی  ہے 21600  روپے  میں اور  40 دن کا وقت دیتی ہے ۔ پھر 40  دن کے بعد جاؤ تو  کہتے ہیں کہ  اگر موٹر سائیکل لینی ہے تو مزید رقم دے کر لے جا سکتے ہو اور اگر نہیں تو مذکورہ رقم پروہ 2 سے 3 ہزار منافع دیتے ہیں،  کیا یہ درست ہے؟

جواب

بکنگ کے لیے ابتداءً جو رقم دی ہے،  اس کی حیثیت وعدہ  کی ہے ، اب 30دن بعد موٹر سائیکل کی کل قیمت باہمی رضامندی سے طے کرکے بقیہ رقم اداکرکے موٹرسائیکل کا خریدنا درست ہے۔ البتہ  موٹرسائیکل نہ خریدنے کی صورت میں بکنگ کے لیے دی گئی رقم پر  2 یا 3  ہزار نفع لیناسود ہونے کی بنا  پر ناجائز وحرام ہے ۔

اس طرح کی اسکیم سے متعلق ہمارے ہاں سے ایک تفصیلی فتوی شائع ہوچکاہے،درج ذیل لنک سے آپ حاصل کرسکتے ہیں :

موٹر سائیکل فروخت کرنے کی ایک اسکیم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں