بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچے کی جنس معلوم کرنا


سوال

کیا حمل میں لڑکا یا لڑکی کی جنس معلوم کرسکتے ہیں؟

جواب

بیٹا اور بیٹی دونوں ہی اللہ کی بڑی نعمت ہیں، انسان کو اللہ کے ہر فیصلے پر راضی رہنا چاہیے، وقت پر اللہ کی طرف سے جو بھی عطا کیا جائے، اس کو نعمت سمجھنا چاہیے ۔ اگر جنس معلوم کرنے کے لیےالٹرا ساؤنڈ  کرایا جائے اور اس  میں عورت کے ستر کا حصہ کھولنا یا چھونا پڑے تو یہ عمل  شرعاً ناجائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200719

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں