بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ ہونے تک  تیرے قریب نہیں آؤں گا کہنے کا حکم


سوال

بیوی سے غصہ کی حالت میں یہ کہا کہ بچہ ہونے تک  تیرے قریب نہیں آؤں گا،  اب اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص چار ماہ یا اس سے زیادہ  بیوی کے قریب نہ جانے کی قسم کھا لے تو اس سے ’’ایلاء‘‘ واقع ہو جاتا ہے اور چار ماہ بیوی کے قریب  نہ جانے کی صورت میں چار ماہ بعد ایک طلاقِ بائن واقع ہو جاتی ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں چوں کہ شوہر نے صرف قریب نہ آنے کی دھمکی دی ہے اور اس پر کوئی قسم نہیں کھائی؛ اس لیے اس سے کچھ بھی واقع نہ ہو گا، شوہر کو چاہیے کہ بلا وجہ چھوٹے چھوٹے معاملات پر اس قسم کے الفاظ سے احتراز کرے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3/ 161):
"وفي الشريعة عبارة عن اليمين على ترك الجماع بشرائط مخصوصة، نذكرها في مواضعها إن شاء الله تعالى".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3/ 161):
"وأما ركنه فهو اللفظ الدال على منع النفس عن الجماع في الفرج مؤكدًا باليمين بالله تعالى أو بصفاته أو باليمين".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200234

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں