بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ کے کان میں اذان دیتے وقت کان میں انگلی ڈالنا


سوال

کیا بچے کے کان میں اذان دیتے وقت عام اذان کی طرح انگلیوں سے کان کے سوراخ بند کرنا ضروری ہے؟

جواب

نومولود کے کان میں اذان دینے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بچہ  پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچے کو اپنے ہاتھوں پر اٹھائیں  اور قبلہ رُخ ہوکر  پہلے بچے کے دائیں کان میں اذان اور پھر  بائیں کان میں اقامت کہیں ۔ حي علی الصلاةاور حي علی الفلاح کہتے ہوئے دائیں بائیں چہرہ بھی پھیریں، البتہ دورانِ اذان کانوں میں انگلیاں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

''الصحیح أنه یؤذن للمولود، وینبغي أن یحول علی کل حال ؛ لأنه صار سنة للأذان، فیؤتی به علی کل حال''۔ (الفتاوی التاتار خانیة،۱/۵۱۵ ، الأذان نوع آخر في بیان ما یفعل فیه)فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143909201331

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں