بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ کی بیماری کی وجہ سے محمد حمزہ نام تبدیل کرنا


سوال

میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’’محمد حمزہ‘‘  رکھا ہے،جس کو بلڈ کینسر ہو گیا ہے، اس کی عمر 3 سال اور 8 مہینے ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نام ٹھیک نہیں ہے، آپ اس کا نام بدل دیں؟

جواب

نام کے اثر کا انسان کی صحت پر اثر انداز ہونے کا یا نام کے بھاری ہونے کا عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں ہے، شریعت نے اولاد کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا  ہے، نام اچھا ہونے کے باوجود اگر بچہ بیمار ہو تو یہ بیماری اللہ کی طرف سے ہے، اس کا  نام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،  جب کہ ’’محمد حمزہ‘‘  اچھا نام ہے،  یہ صحابی رسول، آپ ﷺ کے چچا کا نام تھا، جن کا لقب ”اسد اللہ واسد رسولہ“(اللہ اور اس کے رسول کا شیر ) ہے، ان کے نام پر نام رکھنا باعثِ برکت بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں