بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ دانی مستقل طور ہر بند کروانا


سوال

میری بہن کے ہاں 5 بچے ہیں3 حمل ضائع ہوچکے ہیں، تیسرا حمل جب ضائع ہوا تو خون بہت ضائع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے جان کو خطرہ تھا، اب بھی خون کی شدید کمی ہے اور کمزوری بھی بہت ہے، اب اگر ہم  بچہ دانی بند کروانا چاہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مستقل بنیاد پر بچہ دانی نکلوانا یا بند کروانا شرعاً جائز نہیں، البتہ جب تک مکمل صحت نہیں ہوجاتی اس وقت تک  حمل سے بچنے کی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200393

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں