بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچہ جننے کی صلاحیت ختم کروانا


سوال

میری بیوی کو اور مجھے خون کی کمی کی وجہ سے ہمارے بچے بیمار پیدا ہوتے ہیں! انک و موذی بیماری تھیلسمیا ہوتا ہے! ہمارے چار بچے اس بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں! اگر ہم بالکل بچہ لانا بند کریں تو ہمیں گناہ تو نہیں ہوگا؟  اور بچے بھی آپریشن سے پیدا ہوتے ہیں! برائے مہربانی ہمیں اچھا مشورہ دیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں مکمل طور پر بچہ جننے کی صلاحیت ختم کرانا شرعاً جائز نہیں، البتہ حمل سے بچاؤ کے دیگر (عارضی) اسباب اختیار کیے جاسکتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا بھی جاری رکھیے، اس کے خزانے میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، وہ آپ کی کم زوری دور کرنے پر بھی قادر ہے، اور اسی حالت میں صحت مند بچے تخلیق کرنے پر بھی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں