بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بٹ کوائن میں سرمایہ کاری موبائیل پر گیم بنانا


سوال

1 ۔ میرے چند دوست آج کل بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، کیا بٹ کوائن میں یا دوسری کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے ؟

2 ۔ میں موبائل پر پی سی گیم بناتا ہوں، لیکن میرے والد صاحب اور خاندان کے کچھ لوگوں کےنزدیک یہ غلط ہے، اس معاملے میں وضاحت فرمائیں۔میرے والد چاہتے ہیں کہ میں نیٹ ورک سوسائٹی /انفارمیشن سیکورٹی کو اپنا پیشہ بناؤں، لیکن مجھے اس پر بھی تحفظات ہیں۔

 

جواب

1 ۔ بٹ کوائن کا معاملہ تاحال مشتبہ اور مزید تحقیق طلب ہے، جب تک معاملہ واضح نہ ہو  اس میں سرمایہ کاری  سے اجتناب کیا جائے۔

2 ۔ موجودہ پیشے کے بارے میں آپ کے والد اور خاندان کےدیگرافراد کی بات درست ہے۔کمپیوٹر گیمز  اگر تصاویر، کارٹون،  گانے باجے، میوزک و موسیقی پر مشتمل ہوں تو ایسے گیمز بنانا، کھیلنا اور ان کی کمائی ناجائزہے۔اور اگر یہ چیزیں نہ بھی پائی جائیں تو بھی گیم کھیلنے میں وقت کاضیاع اور دیگرکئی پہلوؤں سے مفاسد اور خرابیاں پائی جاتی ہیں ؛اس لیے  گیم بنانا کراہت سے خالی نہیں ہے۔

باقی نیٹ ورک سوسائٹی /انفارمیشن سیکورٹی کے کام کی نوعیت کیا ہوگی اس کی تفصیل بتاکر شرعی حکم معلوم کرلیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں