بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بوہری کو زکات دینا


سوال

کیا بوہری شیعہ کو زکات دے سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہےکہمستحقِ زکات  ہونے کےلیےمسلمان ہوناشرط ہے، اور زکات کامصرف مسلمان فقیر ہے، کسی غیرمسلم کو زکات دیناجائزنہیں ہے، چوں کہ بوہری فرقہ اسماعیلیہ فرقہ  کی ایک شاخ ہے اور اسماعیلی فرقہ اپنے کفریہ عقائد کی بنا پر دائرۂ  اسلام سے خارج ہے، اس لیے کسی بوہری کو زکات دیناجائز نہیں ہے۔

البحرالرائق   میں ہے:

"ومنها: أن يكون مسلماً فلايجوز صرف الزكاة إلى الكافر بلا خلاف؛ لحديث معاذ رضي الله عنه: «خذها من أغنيائهم وردها في فقرائهم»، أمر بوضع الزكاة في فقراء من يؤخذ من أغنيائهم وهم المسلمون فلايجوز وضعها في غيرهم". (بدائع الصنائع ، کتاب الزکاة ، فصل الذي يرجع الي المودي اليه۲۹ط: دارالكتب العلمية) فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144105200071

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں