بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بنکنگ سروس کارپوریشن میں ملازمت


سوال

 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک کمپنی بنکنگ سروس کارپوریشن میں کام کرتا ہوں، کیا یہ جائز ہے ؟

جواب

اگر سٹیٹ بینک کی مذکورہ کمپنی کو  تنخواہ اسٹیٹ بینک ہی سے ملتی ہو  تو مذکورہ کمپنی میں  کام کرنا جائز نہیں ہوگا ؛ اس لیے  کہ اب ہماری معلومات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اکثر کام سودی ہیں؛  لہذا اس کی غالب آمدنی حرام کی ہے،  اگر تنخواہ اسٹیٹ بینک سے نہ ملتی ہو ، بلکہ سرکاری خزانہ سے ملتی ہو  تو مذکورہ کمپنی کے ایسے شعبہ میں کام کرنا جائز ہوگا جس میں سود لین دین کا کام  نہ ہوتا ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں