بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بلے کو خصی کرنا


سوال

 میں نے ایک بلا لیا تھا دو ماہ کی عمر میں، اب وہ ایک سال آٹھ ماہ کا ہوچکا ہے۔ "بلا" جوان ہونے پر چیزوں اور جگہوں پر پیشاب کی چھینٹیں مارتا ہے ۔ اس سے گھر میں ناپاکی ہورہی ہے۔ چھینٹیں ختم کرنے کے لیے آپریشن ہی کا طریقہ ہے مگر پھر اس سے وہ توالد و تناسل نہیں کرپائے گا۔ میں نے بہت دفعہ اس کو کسی اور جگہ دینے کی بھی کوشش کی، مگر وہ کہیں بھی نہیں رہ پاتا، لوگ واپس کردیتے ہیں، یہ پالتو بلا ہے، باہر کھلا بھی نہیں چھوڑ سکتے۔ جنگلی بلے، بلیاں اس کو بہت زخمی کردیتے ہیں، کیا اس کا آپریشن کرواسکتے ہیں، اس میں کوئی شرعی مسئلہ تو نہیں ہے؟

 

جواب

مذکورہ صورت حال میں بوجوہ، آپ کے لیے اس بلے کا آپریشن کروانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200650

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں