بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بلی رکھنا جائز ہے


سوال

 بلی رکھنا کیساہے؟کیاحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بلی رکھتے تھے؟کیابلی رکھنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے؟

جواب

بلی کارکھناجائزہے،شرط یہ ہےکہ اسے تکلیف نہ دی جائے ،کھاناپانی کاخیال رکھاجائے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بلی کارکھناثابت ہے، چناں چہ ترمذی شریف میں ہے:’’ حضرت عبداللہ بن رافع کہتے ہیں کہ :میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ: آپ کی کنیت ابوہریرہ کیوں رکھی گئی؟... فرمایا: میں اپنے گھر والوں کی بکریاں چرایاں کرتا تھا اور ایک میری چھوٹی سی بلی تھی۔ رات کو میں اسے ایک درخت پر بٹھا دیتا تھا اور دن کو اسے ساتھ لے جاتا اور اس سے کھیلتا رہتا۔ اسی طرح لوگ مجھے ابوہریرہ کہنے لگے۔ ‘‘بعض کتب سیرمیں ہے کہ ایک دن میں بلی لیے ہوئے تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر مجھے ابوہریرہ کے لفظ سے خطاب فرمایا، میں ابوہریرہ ہی کے نام سے مشہور ہوگیا۔(مرقاۃ)

بلی رکھناجائزہے،سنت نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143807200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں