بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بلاعذر روزہ نہ رکھنے والے شوہر کے لیے دن میں کھانا پکانا


سوال

اگر بیوی روزہ دار ہو اور شوہر کا روزہ نہ ہو (بلا کسی عذر کے روزہ نہ رکھا ہو) اور شوہر اپنی بیوی کو کھانا پکانے کا کہے ،اس صورت میں بیوی کو کیا کرنا چاہیے، اگر حکم مانتی ہے تو اس کے روزہ نہ رکھنے کے گناہ کی شریک ہوگی اور اگر نہیں مانتی تو شوہر کی نافرمان ہوگی؟

جواب

بیوی کے لیے جائز نہیں کہ وہ بلاعذر روزہ نہ رکھنے والے شوہر کےلیے اس کے کہنے پر کھاناپکائے، کیوں کہ اللہ تعالی کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت کرنا جائز نہیں، حدیث شریف میں ہے:

'' عن عمران بن حصين قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق''»۔ (المعجم الكبير للطبراني (18/ 170)

قرآن کریم میں ہے:

﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللّٰهَ إِنَّ اللّٰهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ [المائدة : ۲ ]

اور نیکی اور تقوی میں ایک دوسرے کی اعانت کرتے رہو اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کی اعانت مت کرو اور اللہ تعالی سے ڈرا کرو ، بلاشہ اللہ تعالی سخت سزا دینے والے ہیں۔ (بیان القرآن) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں