بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر اذان کے جماعت سے نماز پڑھنا


سوال

ہمارے دفتر میں جماعت سے نماز ہوتی ہے اور اذان بھی ہوتی ہے، لیکن آج ہم اذان دینا بھول گئے،  برائے کرم راہ نمائی فرمائیں!

جواب

آپ نے جو نماز بغیر اذان کے پڑھی ہے وہ نماز ہوگئی ہے، اس کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ آئندہ جماعت سے نماز پڑھیں تو اذان دے دیا کریں۔ باقی اگر آپ کے دفتر کے قریب شرعی مسجد موجود ہے تو شرعی مسجد میں جاکر باجماعت نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں، دفتر میں جماعت کرانے سے شرعی مسجد کی جماعت کا ثواب حاصل نہیں ہوگا۔ البتہ قریب میں مسجد نہ ہو تو پھر دفتر میں ہی جماعت کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں