بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

برے خیالات سے بچنے کے لیے دعا


سوال

مجھے وہم اور برے خیالات بہت آتے ہیں، یعنی اگر ایسا ہو گیا تو یو ں ہوجائےگا، برے خیالات سے بچنے کے لیے کوئی دعا اگر معلوم ہوجائے!

جواب

وہم اور وسوسے کا سب سے کار گر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی جائے، نیز  وسوسوں کو دور کرنے کے لیے "أعوذ بالله من الشیطان الرجیم" یا " أَعُوْذُ بِاللهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيْمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ" بکثرت پڑھیں، ارشادِ ربانی ہے :

﴿وَاِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ ‏اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴾ [الأعراف: 200]

ترجمہ: اور اگر آپ کو کوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آئے تو اللہ کی پناہ طلب کرلیا کریں، بلاشبہ وہ خوب سننے والا ‏خوب جاننے والا ہے۔ ( الاعراف : ٢٠٠)

بعض صحابہ کرام نے ‏نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے وسوسوں کے بارے میں شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا : " تم میں سے کسی کے پاس شیطان آکر ‏کہتا ہے کہ اس کو کس نے پیدا کیا ؟  یہاں تک کہ یہ بھی کہتا ہے کہ تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا ؟ جب اس حالت کو پہنچ جائے تو ‏اللہ کی پناہ طلب کرے اور باز آجائے۔ "( بخاری ومسلم )‏

لہٰذا جب کوئی برا خیال یا وہم ذہن میں آئے تو مذکورہ کلمات پڑھنے کے ساتھ خود کو کسی دوسرے کام میں مشغول کرلیا کریں، اس خیال کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں