بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریقہ کس صحابیہ کا نام ہے؟


سوال

''بریقہ''  کس صحابیہ کانام ہے؟

جواب

ان کا درست نام  "بريعة بنت أبى حارثة "  انصاری صحابیات میں سے ہیں ،مدینہ منورہ میں قبلیہ خزرج کی شاخ بنو عوف سے ان کا تعلق ہے ، آپ ﷺ سے انہوں نے بیعت بھی کی ۔ ''اسد الغابہ'' کے بعض نسخوں میں " بریقہ" (ق کے ساتھ ہے) لیکن صحیح یہی ہے کہ ان کا نام  " بریقہ " نہیں بلکہ " بریعہ (ع کے ساتھ)  ہے۔

أسد الغابة ط الفكر (6/ 40)
'' بريعة بنت أبى حارثة: بريعة بنت أبي حارثة  بن أوس بن الدخيس  الأنصارية، من بني عوف بن الخزرج، بايعت رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.قاله ابن حبيب''.

وفي حاشيته:  ''في المطبوعة والمصورة: «بريقة» ، بالقاف. والمثبت عن الإصابة 4/ 245، وفي طبقات ابن سعد 8/ 278:«بزيعة» ، بالزاي. والبريعة -كما في تاج العروس-: المرأة الفائقة الجمال والعقل''.

الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 51)
'' بريعة بنت أبي حارثة: بن أوس بن الدخيش الأنصارية ، من بني عوف بن الخزرج، ذكرها ابن حبيب فيمن بايعن رسول اللّٰه صلّى اللّٰه عليه وسلّم. استدركها ابن الأثير.

- بريعة بنت أبي خارجة بن أوس: ذكرها ابن سعد، كذا في «التّجريد» ، وأنا أظنّ أنها والتي قبلها واحدة، وقع في اسمها واسم أبيها تصحيف، فليحرر''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں