بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریانی کا مشترک بل


سوال

 ہم چند ساتھی جمعہ نماز کے بعد ایک جگہ بریانی کھانے جاتے ہیں، ہرایک  اپنی ضرورت  کے مطابق بریانی وغیرہ منگواتا ہے،  اور جب بل آتا ہے تو سب پر برابر تقسیم کردیا جاتا ہے،  کیا یہ طریقہ کار درست ہے جب کہ سب کے کھانے کی مقدار مختلف ہوتی ہے؟

جواب

اگر باہمی رضامندی سے ایسی ترتیب بنائی گئی ہے اور سب اس پر راضی ہیں تو کوئی حرج نہیں، اگر کسی کو اس ترتیب سے بوجھ ہوتاہو تو وہ اپنا بل الگ سے ادا کردے اور اس اجتماعی نظم میں شریک نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200876

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں