بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بری صحبت سے اجتناب لازم ہے


سوال

میں اپنے ایک دوست سے دور ہونا چاہتاہوں؛ کیوں کہ وہ بہت غلط صحبت میں مبتلا ہوگیاہے۔ لیکن میں چاہتے ہوئےبھی اس سے ایک منٹ دور نہیں رہ سکتا؛کیوں کہ وہ میرا پانچ سال سے دوست ہے؟ مجھے کیاکرنا چاہیے؟

جواب

کوشش کریں کہ آپ اسے منکرات اور برے لوگوں کی صحبت ومجلس سے دور رکھیں ، نماز اور مسجد کے ساتھ اس کا تعلق جوڑنے کوشش کریں، اپنے علاقے کے کسی مستند و متبعِ شریعت عالم سے تعلق قائم کریں، یا دعوت و تبلیغ کی محنت سے خود بھی جڑ جائیں اور اپنے دوست کو بھی جوڑیں۔ اگر کسی بھی جائز طریقے سے آپ کے ذریعہ اس کی اصلاح نہ ہوسکے تو آپ اپنے آپ کو اس دوست کی صحبت سے دور رکھیں، جس کا طریقہ یہی ہے کہ خود اللہ والوں کی صحبت اختیار کرلیں۔بسا اوقات برائیوں میں مبتلاشخص سے تعلقات  اور دوستی قائم کرنے کے بعد انسان غیرمحسوس طور پر اس کے افکار و نظریات اور طرزِ زندگی سے متاثر ہوتا چلا جاتا ہے، اور یہ چیز انجام کے لحاظ سے آدمی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں