بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

برگر کنگ (BURGER KING) سے مچھلی والا برگر کھانا


سوال

برگر کنگ (BURGER KING) سے مچھلی والا برگر کھانا حلال ہے؟

جواب

کسی چیز سے متعلق جب تک مکمل تحقیق نہ ہو اس وقت تک اس کا حتمی حکم  نہیں بتایا جاسکتا۔

 البتہ اصولی جواب یہ ہے کہ اگر  اس برگر میں کوئی حرام یانجس چیز شامل نہ ہو تو اس کا کھانا جائز  ہوگا اور اگر اس میں کوئی حرام یا نجس چیز شامل ہو تو اس کا کھانا جائز نہ ہوگا، اس کی تحقیق کرلی جائے یا  کسی حلال تصدیقاتی ادارے  (مثلاً: سنحا : sanha) سے رابطہ کرکے معلوم کرلیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں