بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رسول اللہ ﷺ نے بردہ مبارکہ کس صحابی کو دیا؟


سوال

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس صحابی کو اپنی چادر انعام میں دی تھی اور کس وجہ سے؟

جواب

مختلف اوقات میں مختلف صحابہ رضی اللہ عنہم کو بردہ مبارکہ (چادر مبارک) دینے کے ضمنی واقعات ملتے ہیں، لیکن جن صحابی کو انعام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بردۂ مبارکہ دیا وہ حضرت کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ ہیں،  جنہوں نے رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی تعریف میں قصیدہ بانت سعاد لکھا تھا اور آپ علیہ الصلاۃ والسلام  نے انہیں بردۂ مبارکہ عطا فرمایا تھا ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں