بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

برائلر مرغی کھانے کا حکم


سوال

 آج کل ہر کوئی چکن کے بارے میں کہہ رہاہے کہ: اسے مت کھاؤ ؛ کیوں کہ چکن کاکھاناصحیح نہیں ہے،اور بہت سے لوگ یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ: ایمان بھی چلاجاتاہے ؛کیوں کہ چکن کی فیڈ میں خنزیر کااستعمال ہوتاہے۔اس بارے میں ہماری  راہ نمائی فرمادیں۔

جواب

شرعی طور پر ذبح شدہ برائلر مرغی کاکھاناحلال ہے، محض لوگوں کی قیاس آرائیوں کی بنا پر کسی چیز کو حرام قرار نہیں دیاجاسکتااور نہ ہی مرغی کھانے سے ایمان جاتاہے۔چکن کی فیڈ میں خنزیر ملانا یا خالص حرام  یا جس میں حرام غالب ہو،ایسی خوراک مرغیوں کو کھلانا حرام ہے، مگر ایسی مرغی جسے حرام کھلایا گیا ہو  اگر اس میں حرام کی بو نہ ہو تو اس کاکھانا جائز ہے۔فارمی مرغی میں نجاست یا حرام کی بو نہیں ہوتی ؛ اس لیے کا کھانا جائز ہے۔رہا اس کامضر صحت ہونا تواطباء ہی اس کابہتر جواب دے سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں