بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بد نامی کے ڈر سے میاں بیوی کا طلاق کے بعد، اس کا اظہار کیے بغیر ایک گھر میں رہنا


سوال

ایک عورت کو طلاق ہوچکی ہے،  لیکن وہ بدنامی کے ڈر سے شوہر کے ساتھ ہی اس کے گھر پر رہ رہی ہے، لیکن آپس میں ہم بستری نہیں کرتے، ایسی عورت سے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگرعورت کو تین سے کم طلاق ہوئی ہے تو دورانِ عدت رجوع اور بعد از عدت نئے مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کی اجازت ہے، اس صورت میں بدنامی سے ڈرنے کے بجائے رجوع یا تجدید ضروری ہے۔   اور اگر تین طلاقیں ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے رجوع اور تجدیدِ نکاح جائز نہیں ہے یا تین سے کم طلاق ہونے کے باوجود وہ اس کے ساتھ شوہر کی حیثیت سے نہیں رہنا چاہتی تو عدت گزرنے کے بعد شوہر سے جدائی واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200187

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں