بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بد مزاج شوہرسے تنگ زوجہ


سوال

میری پسند کی شادی ہوئی ہے، مگر شادی کے دو ماہ بعد  میرے شوہر نے گھر سے جانے کی دھمکی دی، وہ غصہ کے بہت تیز ہیں، اور اپنی ضد کے نہایت پکے ہیں، فضول بات پر ضد ہوجائے تو کروا کر رہتے ہیں، ان کے گھر والے میرے ساتھ شروع میں بہت اچھے تھے؛ کیوں کہ وہ اپنے بیٹے کا مزاج جانتے تھے، مگر اب ان کا رویہ بھی تبدیل ہوچکا ہے، میرے شوہر کی پہلے دو شادیاں ہوچکی ہیں، مجھے ان کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ ایڈجسٹ نہیں ہو پائی تھیں، مگر اب میں ساتھ ہوں تو مجھے معلوم ہو رہا ہے کہ کیا صحیح تھا اور کیا جھوٹ تھا۔

میں اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں،  ماشاء اللہ ہماری ایک بیٹی بھی ہے،  مجھے کوئی ایسا آسان عمل بتا دیں کہ ان کا رویہ میرے ساتھ اچھا ہوجائے، میری عزت کرنے لگیں،  اور فضول کے جھگڑوں سے چھٹکارا مل جائے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب آپ کے شوہر سو جایا کریں تو  گیارہ مرتبہ بسم الله الرحمن الرحیم پڑھ کر ان کی پیشانی پر پھونک دیا کریں۔  نیز پانی  پر بھی دم کر دیا کریں، مذکورہ دم شدہ پانی سب پی سکتے ہیں، اللہ کی ذات سے قوی امید رکھیں کہ اس کی برکت سے اللہ ان کے مزاج کو اچھا کردے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200390

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں