بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالوں کو رنگوانا


سوال

آج کل سر کے بالوں کو رنگ لگایا جاتاہے، رنگ ساز ایک سال تک رنگ نہ اترنے کی گارنٹی دیتے ہیں اور واقعی میں یہ رنگ عرصہ دراز تک بالوں پر قائم رہتا ہے، آیا اس طرح سے بالوں کو رنگوانایاڈائی کروانا شرعی اعتبار سے ٹھیک ہے؟

جواب

خالص سیاہ رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ سے بالوں کو رنگوانا یا ڈائی کرانا جائز ہے،بشرطیکہ رنگ ایسی تہ والا نہ ہو جو بالوں تک پانی پہنچنے سے مانع ہو۔ خواہ رنگ اور ڈائی کا اثر کچھ عرصہ رہے یا طویل عرصہ، دونوں کا حکم یکساں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200570

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں