بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بال بہت زیادہ گھنگریالے ہونے کی وجہ سے اگر زلفیں اچھی معلوم نہ ہورہی ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟


سوال

میں نے سر کے بال مسنون طریقہ سے رکھے ہیں، میرے بال گھنگریالے ہیں جو  پیچھے سے گھوم جاتے ہیں، اگر ان کو سیدھا کر کے دیکھوں تو وہ کانوں کی لو تک آجاتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے اور سنت کے مطابق ہے؟بال بہت زیادہ گھنگریالے ہیں جس کی وجہ سے پیچھے سے بہت زیادہ گھنے ہوجاتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ سنت کو ایسے رکھنا چاہیے کہ دیکھ کر اچھا معلوم ہو،  لیکن آپ کے بال اچھے معلوم نہیں ہورہے ہیں، اس لیے اس کو عام طریقہ سے کٹوالو، اب میں کیا کروں؟  میرے بال ہی ایسے ہیں، مجھے کافی مشکل تو ہے اس طرح بال رکھنے میں،  مگر سنت کو دیکھ کر عام طریقہ سے بال کٹوانے کا دل نہیں کر رہا ہے، آپ راہ نمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟

جواب

واضح  رہے کہ جس طرح زلفیں رکھنا سنت سے ثابت ہے، اسی طرح حلق کرانا یا پورے سر کے بال برابر کٹوانا بھی ثابت ہے، لہٰذا آپ کو  چاہیے کہ اگر آپ کے بال  زیادہ  گھنگریالے ہونے کی وجہ سے زلفیں اچھی نہیں لگ رہی ہیں تو آپ  زلفوں کے بالوں کو اس انداز سے تھوڑا سا کٹوالیں کہ وہ سنور جائیں اور  ان کا  گھنگریالہ پن ختم  ہوجائے، البتہ  اگر آپ کو اس طرح زلفیں رکھنے میں مشکل ہورہی ہے تو  آپ بالکل حلق بھی کرواسکتے ہیں اور حلق  کروائے بغیر  عام انداز میں پورے سر کے بال برابر برابر بھی کٹواسکتے  ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں  ہے۔

مزید تفصیل کے  لیے  درج ذیل لنک دیکھیے:

مدارس میں سر کے بال کٹوانے کی پابندی کیوں کرائی جاتی ہے؟

سر کے بالوں کا کچھ حصہ کاٹنا کچھ چھوڑ دینا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں