بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بائنینس (binance) نامی ایپ کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں حصہ لینا


سوال

بائنینس (binance) نامی ایپ کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں حصہ لینا جائز ہے؟

جواب

بائنینس (binance) نامی ایپ یا کسی بھی ذریعہ سے کرپٹو کرنسیز (crypto currencies) میں کاروبار جائز نہیں ہے اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال نہیں ہے۔

ام المدارس ،دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء کا مؤقف بھی کرپٹو کرنسی کے ذریعہ کاروبار کی کسی صورت سے متعلق ناجائز ہونے کا ہے ۔چنانچہ  اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں دارالعلوم دیوبند سے جاری ہونے والے فتوی میں لکھا گیا ہے :

’’کریپٹو کرنسی (بٹ کوئن وغیرہ)کو آپ ڈیجیٹل کرنسی کہیں یا ڈیجیٹل تجارتی چیز، بہر صورت یہ ایک فرضی چیز ہے اور اس کا عنوان ہاتھی کے دانت کی طرح محض دکھانے کی چیز ہے۔بٹ کوئن یا کوئی بھی کریپٹو کرنسی فقہائے کرام کی تصریحات کی روشنی میں از روئے شرع مال نہیں ہے اور نہ ہی یہ ثمن عرفی ہے۔ نیز اس کاروبار میں حقیقت میں کوئی مبیع وغیرہ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں بیع کے جواز کی شرعی شرطیں پائی جاتی ہیں؛ بلکہ در حقیقت یہ فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی شکل ہے ؛ اس لیے کرپٹو کرنسی (:بٹ کوئن یا کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی) کی خرید وفروخت کی شکل میں نیٹ پر چلنے والا کاروبار شرعاًحلال وجائز نہیں ہے؛ اس لیے کسی مسلمان کے لیے اس کاروبار میں پیسے انویسٹ کرنا بھی شرعاً جائز نہ ہوگا ‘‘۔

(جواب نمبر: 158329۔فتوی:470-424/N=5/1439)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101810

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں