بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بائنری ٹریڈنگ (Binary trading) کا طریقہ کار اور شرعی حکم


سوال

 بائنری ٹریڈنگ کسے کہتے ہیں? اور یہ جائز ہے یا ناجائز ?

جواب

بائنری ٹریڈنگ (Binary trading) کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ایک آدمی کسی چیز  (مثلاً سونے)کے بارے میں اس بات کی پیش گوئی کرتا ہے کہ اس  کی قیمت فلاں مخصوص وقت میں اتنی ہوگی،   اور اس پیش گوئی کرنے کی باری یا حق یا ٹکٹ کو ایک مخصوص رقم (مثلاً 44 ڈالر) میں خریدنا پڑتا ہے،  چنانچہ اگر اس کی پیش گوئی اس مخصوص وقت پر صحیح ثابت ہوئی تو اسے مقررہ بائنری مثلاً 100 ڈالر کا مستحق مان لیا جائے گا جس میں سے اس کی ٹکٹ کی لاگت(مثلاً ۴۴ ڈالر)  کی کٹوتی ہوگی اور باقی (۵۶ ڈالر) اس کا نفع ہوگا۔ اور اگر اس کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی تو ٹکٹ کی مد میں جمع کروائی گئی پوری رقم (مثلاً ۴۴ ڈالر) ڈوب جائے  گی۔

مذکورہ تفصیل کی رو سے بائنری ٹریڈنگ (Binary trading) قمار (جوئے) پر مشتمل ہونے نیز حقِ محض کی بیع ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201245

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں