بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک گز ایک سو روپے مزدوری کی صورت میں اجرت کا استحقاق


سوال

ایک آدمی کومزدوری میں ایک مکان دیتاہے اورمزدور کہتاہے کہ میں ایک گز 100 روپیہ کے عوض بنا‏ؤں گالیکن دیوار کے اندر دروازے اورکھڑکیاں لگانی پڑتی ہے جو کہ مزدور ان کا پیسہ بھی لیتاہے ،حالانکہ ادرتودیوار نہیں بلکہ ایک خالی گاہ ہے اور مزدور یہ خالی گاہ بھی اپنی مزدوری میں شمارکرتے ہیں ۔ اب امرمطلوب یہ ہے کہ مستأجرکیلےاسپردینا اوراجیر کواس سے لینا کیساہے ؟ 

جواب

دیوار ہی میں کھڑکیوں اور دروازوں کی جگہ نفاست سے چھوڑنا بھی مہارت کا تقاضہ کرتی ہے، اور یہ مہارت سے بنانا بھی مزدور کا ایک عمل ہی ہے، اسی وجہ سے عرف میں اس دیوار کی خالی جگہوں کو بھی دیوار ہی کا حصہ قرار دے کر ان کی مزدور بھی دی جاتی ہے، اس لیے مزدور کا دیوار کی کل لمبائی چوڑائی کے حساب سے مزدوری کا مطالبہ کرنا جائز ہے۔

 


فتوی نمبر : 143705200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں