بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

"مجھے داڑھی والے برے لگتے ہیں" کہنے والے کے لیے حکم


سوال

اگر کوئی شخص یوں کہے کہ مجھے داڑھی والے برے لگتے ہیں، یہ بات وہ مذاق میں کہے، اور دو تین بار کہہ چکا ہو، یا پھر کسی داڑھی والے نے اسے کسی قسم کی تکلیف دی ہو جس کی وجہ سے یہ کہتا ہو، اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

یہ جملہ  :مجھے داڑھی والے برے لگتے ہیں  ذو معنی ہے، اس لیے جس شخص نے یہ جملہ کہا ہے  اس سے اس جملے  کا مقصد پوچھے بغیر حکم لگانا ممکن نہیں، تاہم ایسے مبہم جملوں سے احتراز کرنا چاہیے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200817

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں