بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک طلاق دے کر رجوع کرنے کے بعد مزید دو طلاقیں دینا


سوال

آج سے ایک سال قبل میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، اور بیس دن میں نے رجوع کرلیا تھا، ایک سال بعد میری بیوی میرے  کام کی جگہ پر آئی ،  اور میری ماں کو ایک گھنٹہ تک گالیاں دیتی رہی،  بس کیا بتاؤں،  میرے دو بچے ہیں، میں نے اس کا منہ بند کرانے کو کوشش کی، مگر مشکل اتنی ہوگئی کہ میں نے دو بار طلاق طلاق کہہ دیا، کیا وہ میرے نکاح میں ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ نے اپنی بیوی کے رویہ اور سلوک کی جو تفصیل ذکر کی ہے، اگر وہ واقعہ کے مطابق اور درست ہے تو بیوی کا یہ رویہ انتہائی نازیبا اور نامناسب ہے، اس پر اسے اللہ کے حضور توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔ باقی چوں کہ آپ ایک طلاق پہلے دے کر رجوع کرچکے اور اب حال میں آپ نے غصہ میں بیوی کو طلاق طلاق کہہ دیا تو مجموعی طور پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں ہیں، نکاح ختم ہوگیا ہے، اب رجوع کرنا درست نہیں ہے، اور عدت کے بعد بھی تجدیدِ نکاح کی اجازت نہیں ہے۔ آپ کی بیوی عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201284

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں