بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک دو انمول نامی کتابچہ


سوال

" دو انمول  خزانے" نامی ایک کتابچہ ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس کے پڑھنے سے مشکلات ختم ہو جاتی ہیں، کیا اس کو پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

دعاؤں کی حقیقی اور یقینی قبولیت کا تعلق اللہ تعالی کی ذات سے ہے، البتہ بعض مواقع کی مناسبت سے رسول اللہ ﷺ   سے مسنون اوراد اور وظائف بھی منقول ہیں، جن کے پڑھنےمیں ثواب بھی ہے، اور بے شمار فوائد بھی ہیں، اس لیے مسنون اذکار پر مشتمل ایسے کسی بھی مستند دعائیہ مجموعہ کا پڑھنا درست ہے جو اصول و آداب کی رعایت کے ساتھ مرتب کیا گیا ہو۔

مذکورمجموعہ (دوانمول خزانے)  میں جو اذکار اور دعائیں مستند حوالوں سے نقل کی گئی ہیں، ان کا پڑھنا جائز ہے،رہی بات مشکلات کے خاتمے کی، تو اس کا تعلق  اللہ تعالیٰ  کی مشیت  سے ہوتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہیں گے تو مشکلات دور فرمائیں گے، اور اگر نہ چاہیں تو مشکلات برقرار رہ سکتی ہیں،البتہ مومن کا یقین ہونا چاہیے کہ اس کی دعا رائے گان نہیں جاتی،اور دعا کی قبولیت کے شرائط اور صورتیں بھی معلوم ہونی چاہییں، ان کی رعایت کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ ان شاء اللہ ضرور قبول ہوگی، گو قبولیت کی وہ صورت دعا کرنے والے کو اس وقت سمجھ نہ آئے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں